Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض :ایک لاکھ 66 ہزار ریال میں باز کی نیلامی  

نیلامی میلہ 15 نومبرتک جاری رہے گا(فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں  فالکن کلب کے زیر انتظام بازوں کی نیلامی میلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیلامی کا سلسلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ میلے کے پہلے روز ایک لاکھ  66 ہزار ریال میں ایک بازفروخت کیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘کے مطابق نیلامی میں بولی کی ابتدا جس باز سے کی گئی تھی اس کی لمبائی پندرہ انچ، چوڑائی 15.5 انچ  جبکہ اس کا وزن  925 گرام    تھا۔ بازکی بولی 60 ہزار ریال سے شروع ہوئی تھی۔ ایک لاکھ  66 ہزار ریال پر ختم ہوئی۔
باز کے مالک الطاوح مھدلی عیاش مجیری نے بھاری رقم میں نیلامی  پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ جتنی رقم نیلامی میں اسے ملی ہے وہ  ناقابل یقین ہے جو کچھ ہوا اسے قسمت ہی کا نام دوں گا۔ وہ اپنی گاڑی سے وادی بیض کے  ساحل سے گزر رہا تھا جہاں اسے بازدکھائی دیا جسے پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

نیلام ہونے والے بازکی لمبائی 15 انچ جبکہ وزٹ 925 گرام ہے(فوٹو، ایس پی اے)

مجیری نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد میں نے جنوبی ریجن میں سعودی فالکن کلب کے  نیلامی گروپ سے رابطہ کیا۔ وہاں اپنے باز کا اندراج کرایا۔ نیلامی گروپ نے ہمیں ریاض پہنچایا اور ہماری میزبانی بھی کی۔ 
المجیری  کا کہنا ہے کہ سعودی فالکن کلب  مملکت میں باز کی افزائش میں دلچسپی رکھنے والوں کو بْری سہولتیں فراہم کررہا ہے۔  
مجیری نے بتایا کہ  اس سے قبل بھی وہ کئی بار باز  نیلامی کے لیے پیش کرچکا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ صحیح معنوں میں پہلی بار ہی شریک ہوا ہے۔ نیلامی میں مختلف انواع اورنسلوں کے باز لائے گئے ہیں۔ 

شیئر: