’میں باز ہوں‘ فالکن نمائش میں بچوں کےلیے قائم پویلین میں خاص کیا؟
شمالی ریاض میں فالکن نمائش تین ستمبرتک جاری رہی گی ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جاری فالکن اور شکار نمائش میں بچوں کی دلچسپی کو بڑھانے کےلیے خصوصی پویلین قائم کیا گیا ہے۔ پویلین کا عنوان’مستقبل کا باز بان‘ رکھا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق نمائش میں قائم خصوصی پویلین میں بڑا بورڈ نصب کیا گیا ہے جس پرتھری ڈی کے ذریعے اس طرح باز کے پروں کو ڈیزائن کیا گیا ہے کہ باز کے کھلے پر مخصوص مقام پرکھڑے بچے کے جسم کا حصہ دکھائی دیتے ہیں۔
تصویر کے اوپر’میں باز ہوں‘ کی عبارت عربی اورانگلش میں تحریر ہے۔
نمائش میں آنے والے بچوں کے لیےعمر کی حد کو متعین کرتے ہوئے بورڈز بھی لگائے گئے ہیں۔
’میں باز ہوں‘ کے عنوان سے جاری تصویر 6 سے 12 برس کے عمر کے بچوں کے لیے ہے جہاں وہ انفرادی یا اجتماعی طورپرکھڑے ہوکر یاد گارتصویر بنا سکتے ہیں۔
فالکن نمائش میں بچوں کی دلچسپی کے لیے معلوماتی کھیلوں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے جس کے ذریعے بچے فالکنز کے بارے میں مفید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
شمالی ریاض میں نمائش تین ستمبرتک جاری رہی گی جس کے اوقات شام چار سے رات 11 بجے تک ہیں۔ داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہے۔