مکہ مکرمہ ریجن کے صحرا میں راستہ بھول جانے والوں کو امدادی ٹیم نے تلاش کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امدادی ٹیم نے ٹوئٹرپر بتایا کہ 5 افراد حویہ نمار صحرا میں راستہ بھول گئے تھے۔ وہ پیدل ہی آبادی سے باہر نکل گئے تھے۔ صحرا میں چلتے ہوئے راستہ بھول گئے تھے۔
امدادی ٹیم کے افراد نے راستہ بھول جانے والوں کی جانب سے مدد کی اپیل ملنے پر انہیں تلاش کرنے کی مہم شروع کردی۔ بالاخر انہیں تلاش کرکے مکہ مکرمہ منتقل کردیا گیا۔