لاپتہ ہونے والا شہری صحرا میں مردہ پایا گیا
’9 دن قبل متوفی شخص کے اہل خانہ نے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی‘ (فوٹو: سبق)
چند دن قبل عفیف میں لاپتا ہونے والا شہری صحرا میں مردہ پایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صحرا میں تلاش کرنے والی ٹیم نے کہا ہے کہ مذکورہ شہری کی لاش اس کی گاڑی کے پاس پائی گئی ہے۔
عفیف پولیس نے کہا ہے کہ ’کم و بیش 9 دن قبل متوفی شخص کے اہل خانہ نے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی‘۔
’پولیس نے تلاشی مہم شروع کی اور رضا کاروں کے تعاون سے قریبی صحرا میں بھی تلاش کی کارروائی ہوئی‘۔
’تاہم اس وقت کہیں کوئی سراغ نہیں ملا جس پر پولیس نے مذکورہ شہری کے کوائف کا سسٹم میں اندراج کردیا اور تمام شہروں کے تھانوں کو مطلع کردیا‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’کل پیر کو رضا کاروں نے صحرا میں شہری کی لاش تلاش کرلی ہے جبکہ تفتیشی کارروائی کردی گئی ہے ‘۔