میوزک سٹریمنگ سروس 500 سے زیادہ خصوصی شوز تیار کر رہی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر
سپوٹیفائی جو سویڈن کی میڈیا سروسز فراہم کرنے والی میوزک سٹریمنگ سروس ہےاگلے مہینے سے ان ہاوس سٹوڈیوز میں پرکاسٹ اور گیملٹ (امریکی پوڈکاسٹ نیٹ ورکس) کےتیار کردہ دس اصل پوڈکاسٹ منسوخ کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ہالی ووڈ کے ایک رپورٹر نے بتایا ہے جو شواختتام پذیر ہوں گے ان میں گیملٹ سے ہاؤ ٹو سیو اے پلینٹ، کرائم شو اور ایوری لٹل تھنگ شامل ہیں۔
پرکاسٹ نیٹ ورک کے اختتام پذیر ہونے والے شوز میں میڈیکل مرڈرز، فیمیل کرمنلز،کرائمز آف پیشن، ڈکٹیٹر،میتھولوجی،ہاونٹیڈ پلیسز اور اربن لیجنڈز شامل ہوں گے۔
پرکاسٹ نیٹ ورک کی جانب سے جاری پوڈکاسٹ ہوروسکوپ ٹوڈے بھی ختم کر دیا گیا ہے تاہم آئندہ برس کی دوسری سہ ماہی میں اس کی نئی اقساط جاری کی جائیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان سروسز کے خاتمے سے پوڈ کاسٹ کے لیے کام کرنے والا پانچ فیصد سےبھی کم عملہ متاثر ہو گا باقی سٹاف کو کچھ دوسرے پروجیکٹس کے لیے مزید کام کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سپوٹیفائی میوزک سٹریمنگ سروسز کی جانب سے 500 سے زیادہ خصوصی شوز تیار کئے جا رہے ہیں۔
گزشتہ چند برسوں میں سپوٹیفائی کمپنی نے پوڈ کاسٹ سروسز میں اہم سرمایہ کاری کی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کمپنی نے2019 میں پرکاسٹ اور گیملٹ کے ساتھ مل کر پوڈ کاسٹنگ میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے کئی دیگر پوڈ کاسٹ سروسز کا آغاز کیا۔