پاکستان میں سپوٹیفائی پر کون سے گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں؟
پاکستان میں چند ماہ قبل لانچ کی گئی سپوٹیفائی کی مقبولیت کئی گنا بڑھی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
گانوں کی مشہور سٹریمنگ ایپ سپوٹیفائی پر دن بھر میں لاکھوں گانے سنے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سنہ 2021 میں سپوٹیفائی کو لانچ کیا گیا تھا جس کے بعد سے مقامی سطح پر اس ایپ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
میوزک سے متعلق ایپلیکیشن پر پاکستان میں متعدد مقامی گانوں کے ساتھ بالی وڈ کے بھی کئی گانے ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
حبیبی:
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا حبیبی پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ عاصم اظہر کے اس گانے کو اب تک سپوٹیفائی پر تین لاکھ سے زائد بار سنا چکا ہے۔
دل:
آئندہ ہفتے 29 جولائی کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’اک وِلن ریٹنز‘ کا گانا دِل دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس گانے کو راگھو چیتنایا نے گایا ہے اور سپوٹیفائی پر اسے 21 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔
گلیاں ریٹرنز:
اک وِلن ریٹرنز کا ہی ایک گانا ’گلیاں ریٹرنز‘ سپوٹیفائی پر تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ یہ گانا سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم 'اک وِلن' کے مشہور گانے تیری گلیاں کا ریمیک ہے۔
گلیاں ریٹرنز کو اب تک 43 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔
دھندلا:
2022 میں ریلیز ہونے والا یہ گانا یوٹیوب کے بعد سپوٹیفائی پر بھی کافی مقبول ہے۔ تلوِندر، یشراج اور ڈراپ آؤٹ یہ گانا دھندلا سپوٹیفائی پر چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس گانے کو اب تک 16 لاکھ سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔
ڈاکو:
انڈین پنجابی گانے پاکستان میں غیر معمولی طور پر مقبول ہیں۔ اسی وجہ سے چَنی نَٹن کا گانا ڈاکو پاکستان میں سپوٹیفائی پر پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ڈاکو کو اب تک 48 لاکھ سے زائد بار شائقین سن چکے ہیں۔
کیسریا:
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی آنے والی نئی فلم براہمسترا کا گانا کیسریا جہاں سوشل میڈیا پر اپنی شاعری کے باعث خوب ٹرول ہورہا ہے وہیں یہ ٹاپ ٹرینڈنگ میں بھی شامل ہے۔
اریجیت سنگھ کی آواز، پریتم کی موسیقی اور ابھیجیت کی شاعری سے مزین یہ گانا چھٹے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ’لو سٹوریاں‘ سے بھرپور اس گانے کو 55 لاکھ سے زائد بار سنا گیا ہے۔