Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف جرائم میں ملوث 16 شہری اور غیر ملکی زیر حراست

 تمام ملزمان کو ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے( فائل فوٹوعاجل)
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کے ٹوئٹرپر بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک شہری کو گرفتارکیا جس کے قبضے سے 890 ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں۔ ملزم نے ممنوعہ اداویات اپنی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھیں‘۔ 
’ جعلی کرنسی کے الزام میں چار سعودیوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی اور 3 لاکھ 89 ہزار 500 جعلی نوٹ برآمد کیے ۔ ملزمان جعلی نوٹوں سے اشیا خرید کرانہیں اصل نرخوں سے کم قیمت پرفروخت کردیا کرتے تھے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’غیرقانونی طورپر’حجامہ ‘ کرنے کےالزام میں ایک اردنی باشندے کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے پاس حجامہ کرنے کا سرٹیفکیٹ نہیں تھا‘۔ 
اجتماعی لڑائی کی وائرل ہونے والی وڈیو کے ذریعے 10 بنگلہ دیشیوں کو حراست میں لیا گیا۔
 تمام ملزمان کو ادارہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔  

شیئر: