سعودی عرب میں حفر الباطن پولیس نے ایک تجارتی مرکز کے سامنے اجتماعی جھگڑے کی وڈیو وائرل ہونے پر دس غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ نے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’وڈیو میں جھگڑے کے دوران نظر آنے والے دس بنگلہ دیشی باشندوں شناخت کے بعد کو حراست میں لیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ جھگڑے کے دوران ایک شخص کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے‘۔
’زیر حراست افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔