Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ ریجن میں حادثات، گاڑیوں میں آگ، چار افراد جل کر ہلاک

مخواۃ جانے والے کنگ فہد درے میں دو ٹرکوں میں تصادم ہوا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن میں دو ٹریفک حادثات میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
مخواۃ جانے والے کنگ فہد درے میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ ایک ٹرک میں آگ لگ گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق باحہ ہلال احمر نے بتایا’ ٹرک میں آگ لگنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کی سوختہ لاش ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ہے‘۔

شہری دفاع کی ٹیموں نے ٹرک میں لگی آگ پر قابو پا لیا( فوٹو سبق)

’ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے  بعد المخواۃ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے‘۔
ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا ’شہری دفاع کی ٹیموں نے ٹرک میں لگی آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے ٹرک تباہ ہوگیا۔
الباحہ ریجن کے ہی علاقے ناوان میں ایک دوسرے  ٹریفک حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ۔ گاڑی میں موجود تین افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ 

شیئر: