Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرعر میں تارکین کی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، ایک ہلاک، 23 زخمی 

زخمیوں کو طریف کمشنری کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے( فوٹو اخبار24)
سعودی عرب کی طریف کمشنری میں عرعر جانے والی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ 
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ مسافر بس میں تارکین وطن موجود تھے۔ زخمیوں میں بیشتر غیرملکی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق حدود شمالیہ ریجن میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر نواف العنزی نے بتایا کہ آپریشن روم نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی 8 امدادی ٹیمیں روانہ کیں۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی 8 امدادی ٹیمیں روانہ کی گئیں( فوٹو اخبار 24)

ہلال احمر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ  ہلال احمر کی ٹیموں نے حادثے میں زخمی ہونے والے 14 کو طریف کمشنری کے صحت اداروں میں علاج کے لیے داخل کرایا، ان میں سے ایک چل بسا جبکہ دیگر 10 زخمیوں کو وزارت صحت کی  ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ہے۔
ہلال احمر کے ڈائریکٹر نے بیان میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا کہ ’وہ امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور حادثے کی جگہ پر جمع نہ ہوں‘۔

شیئر: