Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے مالٹا اور ایل سلواڈور کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں مالٹا اور ایل سلواڈور کے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مالٹا کے وزیر خارجہ ایان برگ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے تمام شعبوں میں انہیں فروغ اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور میں مل کر کام کرنے اور ہم آہنگی کے پہلووں اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبالہ خیال کیا گیا۔

علاقائی اور بین الاقومی سطح پر نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر وزارت خارجہ میں انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعود السطاطی بھی موجود تھے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ایل سلواڈور کی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقومی سطح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: