سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو جمہوریہ ٹوگو کے اپنے ہم منصب رابرٹ ڈوسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اورانہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں کا جا ئزہ لیا گیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔