شہزادہ فیصل بن فرحان کی جنوبی سوڈان کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان کی جنوبی سوڈان کے صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات
پیر 10 اکتوبر 2022 19:40
بین الاقوامی سطح پر پیش رفت تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو جوبا کے صدارتی پیلس میں میں جنوبی سوڈان کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا، خوشحالی اور مزید ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی ہم منصب سے باضابطہ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور مشترکہ دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی حامیت پر جنوبی سوڈان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر افریقی امور کے معاون وزیر مملکت ڈاکٹر سامی الصالح، جمہوریہ جنوبی سوڈان میں سعودی سفیر علی جعفر اور وزارت خارجہ آفس کے ڈائریکٹر عبدالرحمن داود نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’جنوبی سوڈان کے ہم منصب کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان شراکت اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا ہے‘۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ’ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات نیز سرمایہ کاری، تجارت، توانائی اور امن و سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ روڈ میپ اور امن معاہدے کے بموجب طے پانے والی ذمے داریاں بھی زیر بحث آئیں۔ اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ تنازعات کا حل پرامن طریقے سے ہی کیا جانا چاہئے‘۔
جنوبی سوڈان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا دورہ دنیا بھر میں کشیدگی کے ماحول میں تاریخی دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’جنوبی سوڈان خاص جغرافیائی محل وقوع کا مالک ہے۔ یہاں کاشتکاری اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بہترین امکانات پائے جاتے ہیں۔ سرمایہ کاری کا مستحکم ماحول پیدا کے لیے کوشاں ہیں۔ اس بات پر فخر ہے کہ امن منصوبے کے ساتھ اقتصادی استحکام کی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘