موسمیات کے سعودی مرکز نے کہا ہے کہ’ آئندہ ماہ نومبر کے آخر تک درجہ حرارت میں واضح کمی شروع ہونے کا امکان ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مرکز کے تجزیہ نگارعقیل العقیل نے کہا کہ’ درجہ حرارت ہر روز کے لحاظ سے کم ہوگا۔ خاص طور پر مملکت کے وسطی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت کے حوالے سے ہر دن فرق محسوس ہوگا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ درجہ حرارت میں کسی حد تک توازن محسوس کررہے ہیں۔ ریاض ریجن اور مملکت کے شمالی علاقہ جات کی آب و ہوا ان دنوں متوازن ہے‘۔