Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کن شہروں میں درجہ حرارت زیادہ اور کہاں کم رہا؟

 سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا(فائل فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اتوار 9 اکتوبر کو مملکت کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کیے یہں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا‘۔
’مکہ مکرمہ، العلا اور حفر الباطن میں 40، مدینہ منورہ اور رفحا میں 39 اور دمام، وادی الدواسر، شرورہ اور الخرج میں 38 جبکہ ریاض، بریدہ، دوادمی اور قنفذہ  میں درجہ حرارت37 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے’۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ سب سے کم درجہ حرارت ابہا میں 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ باحہ میں 17 ، بریدہ اور نجران میں 18، حائل، طریف اور القریات  میں درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ رہا‘۔
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ’ اتوار کو سب سے زیادہ رطوبت دمام، جدہ ، جازان، قنفذہ، ینبعٓ الوجہ اور القریات میں ریکارڈ کی گئی جو 85 سے 100 فیصد کے درمیان رہی ہے۔‘ 

شیئر: