Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے پانچ شہروں میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ

سب سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ابہا اور طریف میں رہا ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے پانچ شہروں میں بدھ کو گرمی کا زیادہ اثر دیکھنے میں آیا۔ درجہ حرارت41 سینٹی گریڈ رہا ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ ’ بریدہ، وادی الدوسر، شرورۃ، رفحا اورحفرالباطن میں درجہ حرارت41 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بدھ کو سب سے کم درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ابہا اور طریف میں رہا ہے‘۔
قومی مرکز کے مطابق’ باحہ اور القریات میں درجہ حرارت 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تبوک، سکاکا اور الوجہ میں 22 سینٹی گریڈ جبکہ نجران اور ینبع میں درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈ رہا۔‘ 

 

شیئر: