عرب چیمپئن شپ فار ٹریک میں سعودی خواتین کی نمایاں کامیابی
عرب چیمپئن شپ فار ٹریک میں سعودی خواتین کی نمایاں کامیابی
پیر 10 اکتوبر 2022 21:34
مصرکی میزبانی میں گیارویں عرب چیمپیئن شپ فار ٹریک کا انعقاد کیا گیاہے( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں خواتین کی قومی سائیکلنگ ٹیم نےعرب چیمپئن شپ فار ٹریک میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مصرکی میزبانی میں گیارویںعرب چیمپیئن شپ فار ٹریک کا انعقاد کیا گیا۔
سعودی خواتین کی قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 9 عرب ممالک کی ٹیموں کے مقابلے میں سعودی سائیکلنگ ٹیم کی کارکردگی نمایاں رہی۔
مقابلوں میں سعودی خواتین نے سلور میڈل حاصل کیا۔ سپیڈ ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ دیگر شریک کھلاڑیوں نے مختلف تمغے حاصل کیے۔
ایتھلیٹ منیرہ الدریوش نے عرب ٹریک میں انفرادی ریس اور سکریچ ریس میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
علاوہ ازیں سعودی قومی سائیکلنگ ٹیم کی کھلاڑی مشاعل الحازمی نے عربک ریس کے مقابلوں میں تین براؤنز میڈل حاصل کیے۔
یاد رہے کہ سعودی سائیکلنگ قومی ٹیم نےعرب چیمپئن شپ فار ٹریک کے مقابلوں میں گولڈ، سلور اور کانسی کے کئی تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ قاہرہ میں ہونے والی عرب چیمپئن شپ فار ٹریک میں 9 ملکوں کے 120 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔