بنگلہ دیش میں ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 1 رن سے ہرا دیا ہے۔
سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز 6 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز ہی بنا پائی۔
پاکستان ویمن ٹیم نے اننگز کا آغاز بہترین انداز میں کیا لیکن مڈل آرڈر بیٹرز کی ناقص بیٹنگ نے جیت کی راہ میں مشکلات پیدا کردیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کے محمد رضوان آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ قرار
Node ID: 707846
-
ایشیا کپ: پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی
Node ID: 708171
-
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
Node ID: 708606
پاکستان ویمن ٹیم کو اننگز کی آخری گیند پر تین رنز چاہیے تھے کہ ندا ڈار دوسرے رن کے لیے بھاگتے ہوئے سٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ ہوگئیں جس کے بعد پاکستان ویمنز ایشیا کپ سے باہر ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے 42 اور ندا ڈار نے 26 رنز بنائے جبکہ بقیہ بیٹرز کی جانب سے کارکردگی مایوس کن رہی۔
دوسری جانب سری لنکا کی جانب سے انوکا راناویرا نے دو کاویشا دلہاری اور سوگندیکا کماری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے لیے سری لنکا کے ہاتھوں ناک آؤٹ میچ میں باہر ہونا کوئی پہلا موقع نہیں ہے، اس سے پہلے گزشتہ ماہ یو اے ای میں کھیلے گئے مینز ایشیا کپ میں بھی سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرا دیا تھا۔
گزشتہ 11 ماہ کے دوران پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں تین ناک آؤٹ میچز ہار چکی ہے۔
2021 میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی تھی لیکن سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
پاکستان ویمن ٹیم کی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست اور ایک اور ناک آؤٹ میچ میں ہار پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
احمد خواجہ لکھتے ہیں کہ ’سری لنکا اور ایشیا کپ، انہوں نے ہم پر جادو کیا ہوا ہے۔‘
Sri Lanka & Asia Cups, they got a voodoo over us.
— AZ (@azkhawaja1) October 13, 2022
گایو مارلک نامی ایک ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’پاکستانی مردوں کی ٹیم اور پاکستانی خواتین کی ٹیم، دونوں جیت کی امید دینے کے بعد سیمی فائنل میں ہارجاتی ہیں۔‘
pak men ۔۔۔ pak women
losing semis after giving a winning hope
— (@gayomarlic) October 13, 2022
ہارون نے کہا کہ ’پاکستانی مردوں کی ٹیم اور پاکستانی خواتین کی ٹیم، پریشر میں ہارتی ہوئیں، وہی پرانی کہانی۔‘
Pakistan men team Pakistan women team
Choking under pressure, same old story.— Haroon (@ThisHaroon) October 13, 2022
رامیا لکھتی ہیں کہ ’ایک اور ٹورنامنٹ، ایک اور ایک اور جیتا ہوا میچ ہار گئے، پاکستان نئی جنوبی افریقہ ہے۔‘
Another tournament, Another choke. Pakistan is the new South Africa pic.twitter.com/1Y4mNWWPIq
— Ramiya 2.0 (@yehtuhogaaa) October 13, 2022
علی نے ایک میم شیئر کی جس میں پاکستان ٹیم پر سری لنکا اور آسٹریلیا ہنس رہے ہیں۔
— Ali (@stuckon70) October 13, 2022
زہرہ کہتی ہیں کہ ’غلط جگہ دل لگا لیا، کرکٹ میرے جیسے کمزور دل والے لوگوں کے لیے نہیں ہے۔‘
ghalat jaga dil laga liya, cricket is not for kamzor dil people like me.
— Zehra (@allaboutcrick74) October 13, 2022
فرضی کرکٹر لکھتے ہیں کہ ’مَردوں کے ایشیا کپ کے بعد خواتین کے ایشیا کپ میں بھی سری لنکا نے ایک بار پھر سے پاکستان کو حیران کردیا۔‘
After men's Asia Cup, Sri Lanka have once again stunned Pakistan in the Women's tournament. What a win!
— Silly Point (@FarziCricketer) October 13, 2022