Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیا کپ: پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے دی

پاکستانی ٹیم اس سے قبل اماراتی ویمن کو شکست دے چکی ہے (فوٹو: پی سی بی، ٹوئٹر)
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔
منگل کو سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے پانچ وکٹوں سے فتح سمیٹی تو ابھی ٹیم کی اننگز کی سات گیندیں باقی تھیں۔
ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی اوپنرز منیبہ علی 10 اور سدرہ امین 13 رنز بنا کر پویلین لوتیں۔ کپتان بسمہ معروف 13 اور امیمہ سہیل بھی سات رنز تک محدود رہیں۔
عالیہ ریاض 20 رنز کر بنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ ندا ڈار 26 رنز اور عائشہ نسیم 16 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔
سری لنکن ٹیم نے پاکستانی بیٹرز کو روکنے کے لیے سات بولرز کو آزمایا لیکن میچ بچا نہیں سکی۔
قبل ازیں سری لنکا کی ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تو پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 112 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور پاکستانی ٹیم کو کامیابی کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے سری لنکن کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکیں۔ کپتان چماری اتاپتو 41 ہسینی پریرا 18 اور اوشادی راناسنگھے کے 26 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر بہتر کھیل پیش نہ کر سکی۔
پاکستان کی جانب سے امیمہ اقبال نے پانچ، طونی حسن نے دو اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پلیئر آف دی میچ قرار دی گئی امیمہ سہیل نے میچ کے دوران پانچ وکٹیں حاصل کیں تو یہ ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع بنا کہ کسی بولر نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم نے اب تک کل چھ میچ کھیلے ہیں جب کہ یہ گرین شرٹس کی پانچویں کامیابی ہے۔
ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 13 اکتوبر جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: