العلا میں ڈرون شو کا انوکھا تجربہ، رنگ و نور کا سنگم
ہفتہ 15 اکتوبر 2022 14:54
’ڈرونز شو العلا میلے کی اختتامی تقریب میں ہوا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
العلا کے تاریخی علاقے میں 400 ڈرون کی مدد سے آسمان میں رنگ و نور کا انوکھا شو ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈرونز کا شو العلا میلے کی اختتامی تقریب میں ہوا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ڈرونز شو میلے کی اختتامی تقریب ہے جو رات 8 بجے شروع ہوگا اور 9 بجے ختم ہوجائے گا‘۔
’تاریخی مقبرہ لحیان بن کوزا کے پہاڑ کی چوٹی پر 200 میٹر بلند پرواز کرنے والے ڈرون نے فضا میں فن پارے تشکیل دیئے‘۔
’ڈرونز نے روشنی سے شمسی گھڑی جو علاقے کی نمایاں پہچان ہے اور روشنی کے دیگر مجسمے تشکیل دیئے‘۔