سعودی قیادت کی طرف سے عراقی صدر کو مبارکباد
ہفتہ 15 اکتوبر 2022 10:57
’شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی صدر کو مبارکباد پیش کی ہے‘ (فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراق کے نو منتخب صدر ڈاکٹر عبد اللطیف جمال رشید کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے عراقی صدر کو تہنیتی پیغامات روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے عراقی صدرکو مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے کامیابی اور ملک اور قوم کے لیے بہتری کی امید رکھتے ہیں‘۔
’ہمیں یقین ہے کہ سعودی عرب اور عراق کے برادرانہ تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہوگا‘۔