Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کے مطابق 31 اکتوبر 2022 تک موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واشنگٹن سے جاری ایک ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں ردو بدل کے حوالے سے اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو مل چکی ہے۔ ‘اوگرا کی ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔‘
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشورے اور ان کی اجازت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی ہوگی اور نہ معمولی کمی اور اضافہ ہوگا۔
’31 اکتوبر 2022 تک موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہے گی۔‘  

شیئر: