Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: اوورسیز پنجاب ایڈوائزری کونسل کا اجلاس

سفارتخانے کے ساتھ مل کر مسائل حل کرینگے،شیخ سعید
ریاض (ذکاءاللہ محسن) اوورسیز پنجاب ایڈوائزری کونسل کے ممبران کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شیخ سعید، انجینیئر راشد محمود بٹ، عدنان اقبال بٹ، مخدوم امین تاجر اور عمران ججوی نے شرکت کی۔اس موقع پر شیخ سعید نے کہا کہ وہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیںجنہوں نے ہمیں اس قابل سمجھا ہے۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہم پاکستان ایمبیسی کے ساتھ ملکر پاکستانی ورکرز کے مسائل کو حل کرینگے۔ انجینیئر راشد محمود بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ہر 3 ماہ بعد ایک تقریب کا انعقاد کریں، جس میں ورکرز کے مسائل کو سنا جاے اور پھر ایمبیسی کے علاوہ حکومت پاکستان کو ان سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی کے دیگر سرکردہ افراد بھی شریک ہوئے۔

شیئر: