Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیمتوں کی نگرانی، وزارت تجارت کے انسپکٹرز کے 18 ہزار تفتیشی دورے

آن لائن نگرانی نظام کے تحت 280 اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی گئی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تجارت کے انسپکٹرز ٹیموں نے گزشتہ ہفتے مملکت بھر میں تجارتی مراکز اور بازاروں میں 18 ہزار تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ’ انسپکٹرز نے اشیائے ضرورت کے نرخ چیک کرنے کے لیے تفتیشی دورے کر رہے پیں۔ بازاروں اور تجارتی مراکز میں سامان اور مختلف اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے‘۔ 
وزارت تجارت کے ماتحت تفتیشی ٹیموں نے آن لائن نگرانی نظام کے تحت 280 اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی۔ تجارتی مراکز کے مالکان اور عہدیداران کو قیمتوں میں اضافے پر انتباہ بھی کیا ہے۔
وزارت تجارت مملکت بھر میں ضرورت کے سامان کے معیار اور قیمتوں میں توازن کو کنٹرول کرنے کے لیے تفتیشی مہم چلائے ہوئے ہے اورصارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔
  وزارت نے صارفین سے کہا ہے کہ’ اگر ان کی نظر میں کوئی تجارتی خلاف ورزی آئے تو پہلی فرصت میں بلاغ تجاری ایپ پر رپورٹ کریں۔‘

شیئر: