Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی الیکٹرانک شاپس کا انکشاف ہوا ہے : وزارت تجارت

’جعلی ویب سائٹ معروف الیکٹرانک شاپس سے ہو بہو ملتی جلتی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا ہے کہ مشہور و معروف الیکٹرانک شاپس سے ملتی جلتی جعلی ویب سائٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’دھوکہ دہی اور صارفین کا پیسہ لوٹنے کے لیے بنائی گئی جعلی ویب سائٹ معروف الیکٹرانک شاپس سے ہو بہو ملتی جلتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ان ویب سائٹ کا مقصد صارفین کے پیسے لوٹنے کے سوا کچھ نہیں لہذا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جعلی ویب سائٹس کو بند کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم صارفین کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پیسے جمع کرنے سے پہلے یقین کرلے کہ جس شاپس سے وہ خریداری کر رہا ہے وہ اصلی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’الیکٹرانک شاپش سے خریداری کرنے سے پہلے وزارت تجارت کے پورٹل پر موجود ’معروف‘ لنک سے رجوع کیا جائے تاکہ معلوم ہو کہ شاپس کے پاس لائسنس ہے یا نہیں‘۔

شیئر: