سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں استحکام
اتوار 16 اکتوبر 2022 20:42
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 173.54 ریال ریکارڈ کی گئی( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 16 اکتوبر کو سونے کے نرخوں میں ٹھہراؤ رہا ہے۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 173.54 ریال ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا اتوار کو 198.33 ریال میں دستیاب رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 181.80 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام 148.75 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 115.69 ریال میں فروخت کیا گیا۔
مملکت میں 21 قیراط والے 8 گرام کی گنی کی قیمت 1665.98 ریال، 22 قیراط والی گنی کی قیمت 1745.31 جبکہ 24 قیراط 8 گرام والی سونے کی گنی کی قیمت 1903.97 ریال رہی ہے۔