سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 175.75 ریال تک آگئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 200.86 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونا 184.12 ریال میں دستیاب رہا۔
گولڈ مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 150.65 ریال رہی ہے۔
21 قیراط والے 8 گرام کے سکے کی قیمت 1687.24 ریال رہی جبکہ 22 قیراط والے سکے کی قیمت 1767.59 ریال ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط کا 8 گرام والا سکہ 1928.28 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا ہے۔