گورنر مکہ کی تصویر کے متعلق گورنریٹ کا وضاحتی بیان
مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے گزشتہ دنوں ریجن کے مشرقی علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے د وران ایک جگہ پر گاڑی میں پٹرول بھرنے کے لئے ان کو رکنا پڑا۔ اس وقت عصر کی نماز ہورہی تھی کہ پٹرول پمپ کے کارکنان موجود نہیں تھے۔ گورنر مکہ مکرمہ کو مقررہ وقت کے مطابق طے شدہ مقام پر پہنچنا تھا۔اس لئے کارکنان کے واپس آنے کا انتظار ممکن نہیں تھا۔ اس لئے گورنر کے ہمراہ وفد میں سے ایک شخص نے گاڑی میں پٹرول بھردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا میں اس تصویر کے متعلق جو کچھ کہا گیا ہے وہ غلط ہے۔