Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری نوجوان کا اپنی منگیتر پر سرعام تشدد، گلا گھونٹ کر مار ڈالا

گزشتہ دنوں مصر میں لڑکیوں کے قتل کے تین واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
مصر کے شمال مشرقی شہر پورٹ سعید میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کو سرعام تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ اس واقعے پر پورے ملک میں غم غصہ ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق پورٹ سعید سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ’ ایک لڑکی خلود السید فاروق درویش کی نعش النصر ہسپتال لائی گئی۔ اسے اس کے منگیتر نے راہگیروں کے سامنے شاہراہ پر گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا‘۔ 
مصری سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ’ یہ واقعہ مشرقی پورٹ سعید کی اوجینا سٹریٹ پرعمارات الحدیدی کے علاقے میں پیش آیا۔ نوجوان نے راہگیروں کی موجودگی میں لڑکی کو پہلے مکے اور لاتیں ماریں اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے گلا اس وقت تک دبائے رکھا جب تک کہ اس کا دم نہیں نکل گیا‘۔ 
 لڑکی کی عمر 20 برس ہے۔ میڈیکل رپورٹ  کے مطابق لڑکی کے سر پر تیز دھارآلے سے حملے اور گردن پر گلا گھونٹنے کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ ’ملزم محمد سمیر احمد، لڑکی کا منگیتر ہے۔ دونوں ایک ہی جگہ کام کرتے تھے اور جلد شادی ہونے والی تھی۔‘ 
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مصر میں لڑکیوں کے قتل کے تین واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں۔
ایک طالبہ نیرہ اشرف کو اس کے کلاس فیلو محمد عادل نے  شادی سے انکار پر منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹ کے باہر چھری سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔

شیئر: