پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی برطرفی کے لیے جوڈیشل کونسل میں ایک بار پھر ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
منگل کو دائر کیے گئے ریفرنس میں پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپنی مبینہ جانب داری کے باعث اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ تحريک انصاف کے 123 ارکان قومی اسمبلى نے استعفے ديے جو اليکشن کميشن کو بھجوائے گئے، لیکن چيف اليکشن کمشنر نے اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اقدامات نہ کر کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔
ریفرنس میں چیف الیکشن کمیشنر سے متعلقہ آڈیو لیکس کا بھی ذکر موجود ہے۔
مزید پڑھیں
-
الیکشن کمیشن کی توہین کا الزام، عمران خان 30 اگست کو طلبNode ID: 695786
-
استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل: پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلی واپسی؟Node ID: 699801