شام میں 352شہریوں کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا، اتحادی افواج
فوٹوبشکریہ : الجزیرہ نیٹ
واشنگٹن: امریکہ کی قیادت میں داعش کے خلاف قائم فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم کے خلاف عسکری کارروائیوں کے دوران 352شہری غلطی نشانہ بنایا گیا ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2014سے اب تک شام میں داعش کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں ہوئیں مگر ہمیں افسوس ہے کہ بعض کارروائیوں میں سول آبادی کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا ۔ اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ عسکری کارروائیوں کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کے متعلق 42رپورٹوں کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نومبر2016اورمارچ2017کے دوران 45شہری غلطی سے نشانہ بنے۔ جبکہ اگست2017کے دوران 80شہری غلطی سے جاں بحق ہوئے تھے۔