Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مجلس شوری کے صدر سے ترک پارلیمانی وفد کی ملاقات 

ترک ممبران پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت رکن خلیل اوزجان کر رہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے صدر شیخ ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ سے منگل کو ریاض میں سعودی ترکی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے۔
مملکت کے دورے پر آئے ترک ممبران پارلیمنٹ کے وفد کی قیادت رکن خلیل اوزجان کر رہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ آل الشیخ نے سعودی ترکی پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی مجلس شوری کے طریقہ کار اور مقررہ قانون اور دائرہ کار کے حوالےسے اس کی خدمات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے سعودی مجلس شوری اور ترک پارلیمنٹ کے درمیان مسلسل رابطوں کو ضروری قراردیا۔
سعودی ترکی پارلیمانی وفد نے کہا کہ ’سعودی عرب عالمی سطح پر کلیدی کردارادا کررہا ہے۔ تمام شعبوں خصوصا پارلیمانی تعلقات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے رشتوں کو مزید مستحکم بنانا ضروری ہے‘۔ 
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے متعدد امور خصوصا ترک پارلیمنٹ اور مجلس شوری کے تعلقات بھی زیر بحث آئے۔

شیئر: