Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دے دی

ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش نے سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے بعد افغانستان کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 7 رنز سے شکست دے دی۔ ڈے نائٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 265 رنز بنائے۔ تمیم اقبال 80 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمود اللہ نے 62 ، شکیب الحسن 48 اور امرالقیس نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی دہرے ہندے میں نہیں پہنچ سکا۔

شیئر: