Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخو پو رہ ،موٹر وے پر کار سے ا سلحے کی کھیپ برآمد

لاہور... لاہور میں دہشت گردی کے لئے اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پیر کوشیخو پو رہ کے قریب موٹر وے پر مشکوک کار سے اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی۔ موٹر وے پولیس نے کوٹ پنڈت داس کے قریب اسلام آباد سے لاہور جانے والی مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی ۔کار کے خفیہ خانوں میں چھپایا جانے والا اسلحہ باہر نکل آیا۔درجنوں کلاشنکوف رائفلیں،7 پستول ،اور بڑی مقدار میں گولیاں برآمد کرلیں۔ملزمان فرار ہو گئے۔

 

شیئر: