مملکت میں منگل کو جزوی سورج گرہن ہوگا
جمعرات 20 اکتوبر 2022 23:50
سورج گرہن ساری دنیا میں 4 گھنٹے تک جاری رہے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابوزھرہ نے کہا ہے کہ آئندہ منگل 25 اکتوبرکو سعودی عرب میں جزوی سورج گرہن ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابوزھرہ نے بتایا کہ جزوی سورج گرہن پوری دنیا میں 4 گھنٹے چار منٹ تک جاری رہے گا جو مکہ مکرمہ کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 58 سے سہہ پہر 4 بجکر 2 منٹ تک جاری رہے گا۔
ابوزھرہ نے مزید بتایا کہ سورج گرہن مملکت کے تمام علاقوں میں دیکھا جائے گا۔ مملکت کے وسطی ، شمال مشرقی اورمشرقی علاقوں میں سورج گرھن کا دائرہ ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں دوپہر ڈیڑھ سے لیکرسہہ پہر ساڑھے 3 بجے تک زیادہ ہوگا۔
ابوزھرہ نے بتایا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں جزوی سورج گرھن دو گھنٹے 7 منٹ تک رہے گا جس کا آغاز دوپہر 1 بجکر 33 منٹ پرہوگی جبکہ دوبج کر 2 بجکر 39 منٹ پرنکتہ عروج پرپہنچے گا جبکہ 3 بجکر40 منٹ پرختم ہوگا۔
مدینہ منورہ میں جزوی سورج گرھن کی شروعات دوپہر 1 بجکر 24 منٹ پرہوگی جو 2 بجکر33 منٹ پرنکتہ عروج پر پہنچے کا جو سہہ پہر 3 بجکر 37 منٹ پرختم ہوجائے گا۔
ابوزھرہ کا کہنا تھا کہ ریاض میں جزوی سورج گرہن 2 گھنٹے 15 منٹ کا ہوگا جس کا آغاز دوپہر ایک بجکر 32 منٹ پرہوگا ، دوبجکر 42 منٹ پرنکتہ عروج پرپہنچ جائے گا جو 3 بجکر 47 منٹ پرختم ہوجائے گا۔