Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اکتوبر میں جزوی سورج گرہن ہوگا

’فلکی مظاہرے کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کریں گے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں فلکی علوم کی کمیٹی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں جزوی طور پر سورج گرہن ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سورج گرہن 25 اکتوبر کو دوپہر کے وقت ہوگا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے بیشتر علاقوں کے علاوہ خطے کے دیگر مختلف ممالک میں مختلف درجوں کا گرہن دیکھا جاسکے گا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سورج گرہن 20 فیصد سے 40 فیصد تک ہوگا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’فلکی مظاہرے کا جائزہ لے رہے ہیں اور مزید تفصیلات سے جلد آگاہ کریں گے‘۔
 

شیئر: