Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہارجھارکھنڈ انجمن کے بانی ڈاکٹر شکیل کے اعزاز میں استقبالیہ

جدہ ......بہار جھارکھنڈ انجمن جدہ چیپٹر کے بانی صدر اعجاز الحق نے انجمن کے مرکزی بانی ڈاکٹر شکیل احمد کی جدہ آمد پر مقامی ریستوران میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میںجدہ میں مقیم بہار جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات ڈاکٹر احمدعلی، بابو اختر حسین،سید شمیم الدین،کاشف رضا، پروفیسر آصف داؤدی، سرور سلام، شاہد ایچ خان، سید فضل الحق،مظہر خان ، مسرت خلیل اور دیگر لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احمد رضانے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز کیا۔نظامت کے فرائض احمد رشید نے ادا کئے جبکہ اسٹیج کی تزئین کا کام ڈائریکٹر فرینڈز ایڈورٹائزنگ کے سجاد اکرم نے انجام دیا۔ اعجاز الحق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے انجمن کا تعارف اور گزشتہ 20سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا اس وقت بہار جھارکھنڈ میں انجمن کے تحت 22فری کوچنگ سینٹرقائم ہیں۔ 100جونیئر انجینیئرنگ کے اسٹودنٹس نے اپنے کورسز مکمل کرلئے ہیں۔ 150اسٹوڈنٹس مختلف کالجوں میں زیرِتعلیم ہیں۔میڈیکل کے 6طالب علم کو رسز مکمل کرکے اب ملازمت کر رہے ہیں۔1000سے زائد طالبِ علم میٹرک کے بعد انجمن کے تعاون سے مختلف کورسز کر رہے ہیں۔ بھگونی تاج پورمیں کمپیوٹر آئی ٹی سینٹر سے 2بیج فارغ التحصیل ہوکر مختلف میدانوں میں کام کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طلباء کوچنگ سے پہلے زیرو تھے ۔بہار انجمن نے انہیں ہیرو بنادیا۔اعجاز الحق نے کہا کہ ڈپلومہ انجینیئرنگ اسٹوڈنٹس کو اسپانسر کی ضرورت ہے اس کیلئے ممبران آگے آئیں اور مدد کریں۔انھوں نے ممبران سے اپیل کی کہ کمیونٹی کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی بھر پور امداد کیلئے زیادہ سے زیادہ انجمن سے تعاون کریں ۔ ڈاکٹر شکیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہار جھارکھنڈ انجمن ایک غیر سرکاری فلاحی ادارہ ہے اور رہبر کے نام سے ضرورت مند ،مستحق ، نادار افراد اورطلباء و طالبات میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بہار اور جھارکھنڈ کے ہر ڈسٹرکٹ میںفری کوچنگ سینٹرز قائم ہوں۔

شیئر: