مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ’چوری کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نااہل ہوئے۔‘
جمعے کو توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے قومی خزانے کو لوٹا۔
مزید پڑھیں
-
’لانگ مارچ چند روز میں، چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مر جاؤں‘Node ID: 710651
-
توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان نااہل، نشست خالی قرار دے دی گئیNode ID: 710916
-
’مائنس ون نامنظور‘، فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعملNode ID: 710921
انہوں نے مزید لکھا کہ ’جتنی بڑی چوری ہے اس کی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے، اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا چاہیے۔‘
حکومتی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے کا احترام کریں اور انتشار سے گریز کریں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کی رہنما شیری رحمان نے ٹویٹ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔ pic.twitter.com/5gNffXw0ID
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 21, 2022