Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر: بم حملے میں ایک ہلاک

سری نگر۔۔۔۔سرینگر میں دستی بم کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 4پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ایس پی دفتر کے قریب دستی بم پھینکا گیا، ایک شہری غلام محمد خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جو موٹر سائیکل سے گزر رہا تھا۔حکام نے دعویٰ کیا کہ شدت پسندوں نے قریبی پولیس کی گاڑی پر حملے کی کوشش کی جو اسنیپ چیکنگ پر مامور تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریش شروع کردیا۔

شیئر: