ریاض میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث شہری گرفتار
ہفتہ 22 اکتوبر 2022 18:20
قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے(فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے لوٹ ماراور دیگر وارداتوں میں ملوث سعودی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ امن عامہ کے ٹوئٹرپر بیان میں کہا گیا کہ ’پولیس کو مختلف وارداتوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی جس پرتحقیقات کرتے ہوئے ملزم کی شناخت کی گئی‘۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ملزم لوٹ مارکی متعدد مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث رہا ہے‘۔
گرفتار ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا جہاں مزید تحقیقات کے بعد چالان فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزجدہ پولیس نے فوجداری جرائم کے ارتکاب پر 4 رکنی گروہ کو گرفتار کیا تھا۔
جدہ پولیس نے بیان میں کہا تھا کہ چاروں ملزمان پولیس اہلکاروں کے بھیس میں راہگیروں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
’ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔