سعودی عرب میں جدہ پولیس نے پیرکو گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے چار غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
اخبار 24 کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا کہ ’مملکت میں مقیم مصری شہری گھروں میں گھس کر زیورات، قیمتی اشیا اور رقم چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے‘۔
جدہ پولیس نے ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاہے۔