سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ایک مکان سے زیورات چوری کرکے فروخت کرنے والی فلپائن کی دو خواتین اور حائل پولیس نے فارمیسی سے رقم چوری کرنے والے مقامی شہری کو گرفتارکیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ ’فلپائن کی ایک ملازمہ نے اپنے آجر کے گھر سے سونے کے زیورات چوری کیے تھے جبکہ دوسری خاتون نے مسروقہ زیورات شوروم میں فروخت کیے۔ دونوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
حائل ریجن کی پولیس نے جمعے کو ایک فارمیسی سے نقد رقم چوری کرنے والے سعودی شہری کو حراست میں لیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے بیان میں کہا کہ ’مقامی شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔