سعودی عرب میں شہد کا کاروبار کرنے والی مقامی خاتون صالحہ الالمعی نے کہا ہے کہ’ وہ شہد سیزن میں اس کاروبار سے پچاس ہزار ریال تک کما لیتی ہیں۔‘
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صالحہ الالمعی نےکہا کہ ’ شہد کے کاروبار کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کس کو اس سے کتنی آمدنی ہوسکتی ہے۔ اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ کس علاقے میں شہد کے چھتے لگائے جارہے ہیں۔ شہد کے سیزن میں پیداوار کتنی مل رہی ہے۔
سعودی خاتون نے مزید کہا کہ ’ ایک سیزن میں 4 سے 12 ٹن تک شہد پیداوار ممکن ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ مملکت میں سب سے مہنگا شہد السدرہے۔اس کے بعد دوسرے نمبر پر الطلح اور تیسرے نمبر پر السمرۃ ہے‘۔