باحہ ریجن کے میلے میں شہد کے ساتھ مکھیاں بھی دستیاب
اس میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے باحہ ریجن میں جاری شہد میلے میں 13 سے 28 اگست کے دوران شہد کی فروخت 10 لاکھ ریال سے تجاوز کر چکی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی ہے۔
بین الاقوامی شہد میلے کا مقصد شہد کی مکھیوں کی پیشہ ورانہ ماحول میں مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد کرنا جبکہ ایونٹ کو منافع بخش بنانا ہے۔
میلے میں شہد کی قیمتیں 300 سے 1200 ریال کے درمیان ہوتی ہیں جس میں مختلف اقسام کے مائع شہد اور موم شہد کی نمائش ہوتی ہے کہ جو کہ باحہ ریجن کے لیے مخصوص ہیں۔
ان میں السدر شہد، سمرا شہد، ابیض شہد اوردیگر شامل ہیں۔
شہد کی مکھیاں پالنے والے یحیی بن طیران نے کہا ہے کہ ’باحہ کا شہد سب سے زیادہ مشہور اور اعلی کوالٹی کا ہے۔‘
میلے میں دکھائی جانے والی مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مکھیاں پالنے والی کوآپریٹو سوسائٹی کی لیبارٹری میں مناسب اقدامات کیے گئے جس کی وجہ سے صارفین کے اعتماد اور فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
میلے میں مکھی پالنے کے اوزار اور سامان کی نمائش کے علاوہ سیڈر شہد سب سے زیادہ فروخت ہونے والا شہد تھا اس کے بعد ببول کا شہد، پھر سمرا شہد۔
میلے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں شہد کی مکھیاں بھی فروخت ہو رہی ہیں نیز شہد کی مکھیاں پالنے کا سامان بھی دستیاب ہے۔‘