Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر حنا عنبریں کے زیر اہتمام استقبال رمضان تقریب

خواتین کو ماہ مبارک کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں
 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) معروف پاکستانی لیڈی ڈاکٹر حنا عنبرین کی جانب سے ’’استقبال رمضان‘‘ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر حنا عنبرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 سال سے استقبال رمضان پروگرام کے ذریعے رمضان المبارک کی اہمیت اور اس ماہ کی عبادات کے متعلق آگاہی دیتی ہیں جن میں دیگر خواتین بھی ان کا ساتھ دیتی ہیں۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ روزہ اور اس کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جائے۔ اس سلسلے میں خواتین اور خصوصاً بچوں کو علم ہونا چاہئے۔ پاکستان سے آئی ہوئی معروف شاعرہ شہناز مزمل نے قرآن پاک کے معانی کا منظوم کلام پیش کیا جس سے حاضرین خوب مستفید ہوئے۔ محترمہ میمونہ مرتضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان کا مہینہ ایک لفظ پر مبنی ہے جس کا مطلب ہے "صبر" اس لئے اللہ ہمیں روزے کے ذریعے صبر کا حکم دیتا ہے۔ سحری اور افطاری میں ان لوگوں کو بھی لازمی یاد رکھیں جن کے پاس اس کا اہتمام نہیں ہوتا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ننھی قسوہ وقار اور ہبہ طارق نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت لائبہ شاہد اور صفا عزیز نے پیش کیا۔میمونہ خالد، امل حمید اور سلوی نے رمضان المبارک کے حوالے سے تقریریں کیں۔ بچوں نے رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کی تیاریوں کو خاکوں کی مدد سے پیش کیا اور خوب داد حاصل کی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: