Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف میں خدمات کا جائزہ لینے کے لیے شیخ سدیس کا دورہ

’شیخ سدیس نے زائرین کی خدمت پر مامور اہلکاروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے زائرین حرم کو پیش کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے لیے مطاف کا دورہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ کے سربراہ نے زائرین کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔
شیخ سدیس نے زائرین کی خدمت پر مامور اہلکاروں اور عملے کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’عمرہ موسم کے آغاز پر زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے جنہیں تمام سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ مناسک کی ادائیگی میں آسانی پیدا  کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘۔

شیئر: