سعودی عرب میں میڈیکل رابطہ مرکز کی سپیشلسٹ میڈیکل ٹیم نے تنفس کے عارضے میں مبتلا مریض کی زندگی بچالی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض ہیلتھ کممپلیکس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شہری پھیپھڑے کی شدید سوزش میں مبتلا ہے اور اس کی سانس اکھڑ رہی ہے۔ اسے الافلاج ہسپتال میں مصنوعی تنفس دیا گیا اور پھر ہنگامی بنیاد پر ریاض کے سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ریاض ہیلتھ کمپلیکس کا کہنا ہے کہ ’الافلاج ہسپتال سے مریض کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے کنگ سعود میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ہلال احمر نے تعاون کیا۔ مریض کی منتقلی کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا گیا‘۔