سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو برطانوی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات کے پہلووں، تعاون کے تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دنیا اور خطے میں ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے نمایاں ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔