ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر الجزائرمیں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کریں گے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے اتوارکواعلامیہ جاری کرکے کہا کہ ’میڈیکل ٹیم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقفے کے بغیر طویل مسافت کے سفر سے پرہیز کریں۔
ڈاکٹروں کے مشورے پر ولی عہد کے لیے الجزائر میں عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنا مشکل ہوگا۔ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ان کی نیابت کرتے ہوئے سعودی وفد کی قیادت کریں گے‘۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب الجزائر کے ساتھ ہے اورعرب سربراہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے جو تعاون ممکن ہوگا کیا جائے گا‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الجزائر میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں سعودی وفد کی قیادت کے لیے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی نیابت کی ہدایت دی تھی‘۔
’شاہی کلینکس کی میڈیکل ٹیم نے سفارش کی کہ ولی عہد طیارے کے ذریعے رکے بغیر طویل مسافت سے پرہیز کریں تاکہ کان کے دباؤ کی تکلیف اور درمیانی کان کو نقصان سے بچا جاسکے۔ چوبیس گھنٹے کے اندر واپسی کے پیش نظر سفر مشکل ہوگا‘۔
یاد رہے کہ عرب سربراہ کانفرنس یکم اور دو نومبر کو الجزائر میں ہوررہی ہے۔