Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: انڈیا نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے ہرا دیا

نیدرلینڈز کے خلاف جیتنے کے بعد گروپ ٹو میں انڈیا کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے. فوٹو آئی سی سی
آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے ہرا دیا ہے۔
جمعرات کو سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
انڈین سٹار بیٹر وراٹ کوہلی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 44 گیندوں پر 62 رنز بنائے جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ کپتان روہت شرما نے 53، سوریا کمار یادو نے 51 جبکہ کے ایل راہول نے 9 رنز بنائے۔
انڈیا کی طرف سے دیے گئے 180 رنز کے ہدف کے جواب میں نیدرلینڈز کی بیٹنگ لائن اپ بری طرح ناکام رہی، اور نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 123 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے ٹِم پرنگل نے 20، جبکہ بیس ڈی لیڈے اور میکس او ڈاؤڈ نے 16، 16 رنز بنائے۔ انڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار، ارشدیب سنگھ، اکشر پٹیل، رویچندرن اشون نے دو دو جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس فتح کے بعد گروپ ٹو میں انڈیا کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے اور وہ لگاتار دو میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
انڈین ٹیم اپنا اگلا میچ 30 اکتوبر کو پرتھ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

شیئر: